Swat

طلبہ ایک ایک درخت لگاکر کلین اینڈ گرین پاکستان کا آغاز کریں، وہاب خان

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     ڈائریکٹر ہائرایجوکیشن خیبر پختونخوا وہا ب خان نے کہاہے کہ خیبرپختون خوا کے تما م طلبہ کو ایک ایک درخت لگاکر کلین اینڈ گرین پاکستان کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ انہوں نے سیدوشریف ڈگری کالج مینگورہ میں پودا لگاکر باقاعدہ موسمِ بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پرا ن کے ساتھ ڈگری کالج کی پرنسپل پروفیسر نرگس آرا اور جہانزیب کالج کے پرنسپل سیدممتاز علی شاہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن وہاب خان نے میڈیاکو بتایاکہ ہم نے واضح احکامات جاری کئے ہیں کہ تمام تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات شجرکاری مہم میں حصہ لیں، تاکہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیاجاسکے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں