سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے بالائی علاقوں وادئی ملم جبہ اور کالام میں چوتھے روز بھی شدید برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ مارچ کے مہینے میں ملم جبہ میں 5 فٹ تک برفباری کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ شانگلہ ٹاپ، مہو ڈنڈ، مٹلتان اور اتروڑ ویلی بھی برف سے اٹی پڑی ہے۔ وادئی ملم جبہ میں اب تک 5 فٹ اور کالام میں 1فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔ کالام میں درجہ حرارت منفی 3 اور ملم جبہ میں منفی 1 ریکارڈ کیا گیا ہے۔سوات کے میدانی علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق آج اتوار کو بھی سوات میں بارش و برف باری کا امکان ہے۔
Swat
