سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) شیخ زید النہیان ہسپتال(ٹراما سینٹر) سیدو شریف میں مرد و خواتین ایک ہی واش روم استعمال کرنے لگے۔ متحدہ عرب امارات کے مالی تعاون سے تعمیر کردہ صوبہ کے سب سے بڑے اور جدید ٹراما سینٹر میں ایک ہی جگہ قائم دو واش روموں کے سامنے خواتین و حضرات کی قطاریں لگی رہتی ہیں۔ مریضوں اور ان کے رشتہ داروں نے شکایت کی کہ واش روم کی صفائی بھی نہیں ہورہی، جس کی وجہ سے واش روم میں گندگی کے ڈھیر لگے رہتے ہیں۔ٹراما سینٹر کے انچارج ڈاکٹر سلیم نے کہاہے کہ روزانہ چار سو سے زائد مریض لیباٹری میں ٹیسٹ کے لئے آتے ہیں جس سے واش روم میں انتہائی رش ہوتاہے۔ اس وجہ سے مکمل صفائی ممکن بھی نہیں ہوتی۔ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرمحمد نعیم اعوان نے رابطہ پر بتایاکہ وہ اس مسئلے سے باخبر ہیں۔ ہسپتال میں تعمیراتی کام جاری ہے اور جلد وہ مزید واش روم تعمیر کیے جائیں گے۔
Swat
