Swat

میر شکیل گرفتاری اور جیو کی بندش کے خلاف صحافیوں کا مظاہرہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  جیونیوز کے میر شکیل الرحمان کی گرفتاری اور جیو کی بندش کے خلاف سوات کے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سہ روزہ سوگ کا اعلان کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جیونیوزنے ہمیشہ مظلوم عوام کی آواز ایوانوں تک پہنچائی ہے۔ ہر دور میں ان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اب موجودہ حکومت اپنے اوپر تنقید برداشت نہ کرسکی، اور نیب کے ذریعے جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان کو گرفتار کیا۔ جیو نیوز کو پورے ملک میں یا تو بند کیا گیا اور کیبل آپریٹر کے ذریعے اس کو آگے پیچھے کیا جا رہا ہے، جس کی ہم پُرزور مذمت کرتے ہیں اور فوری طور ان کی رہائی اور جیو کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس موقع پر صحافیوں نے سہ روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں