سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کو سپریم کورٹ میں تعینات نہ کرنے اور ان کی جگہ پنجاب کے جونیئر جج کو تعینات کرنے کے خلاف صوبائی بار کونسل کی اپیل پر ملاکنڈ ڈویژن میں وکلا نے مکمل ہڑتال کی۔ آج بدھ کو بھی ملاکنڈ ڈویژن میں ہڑتال ہوگی۔ بار کونسل کی اپیل پر ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ اور تمام تحصیل کورٹس میں وکلا پیش نہیں ہوئے۔ ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار کی اپیل پر آج بدھ کو ملاکنڈ ڈویژن کے وکلا دوبارہ ہڑتال اور عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔ وکلا تنظیموں کا کہنا ہے کہ سینئر ترین جج وقار احمد سیٹھ کی جگہ پنجاب کے جونیئر جج کی تعیناتی ان کو قبول نہیں۔ وقار احمد سیٹھ کو فوری طور پر سپریم کورٹ کا جسٹس تعینات کیا جائے۔
Swat
