Swat

سوات، 23 لاکھ آبادی کے لئے صرف 13وینٹی لیٹرز موجود

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں 23 لاکھ آبادی کے لئے صرف 13وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔ ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر اضلاع کے مریض سوات منتقل ہونے سے 75 لاکھ آباد ی کے لئے بھی 13 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔ وبا کی صورت میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق سوات کے سب سے بڑے سیدوشریف تدریسی اسپتال میں صرف 6 وینٹی لیٹرز ہیں۔ نوازشریف کڈنی اسپتال میں 2وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں ڈی ایچ او سوات اکرم شاہ کے مطابق سوات کے سول اسپتالوں میں ان کے پاس 5 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔ سوات کی آبادی 23 لاکھ اور ملاکنڈ ڈویژن کی 75لاکھ ہے لیکن اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے،جس سے وبائی صورت میں شدید مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔