Swat

واسا نے ہاتھ دھونے کے لیے مینگورہ میں سماوار لگا دیے

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    ”واسا“ مینگورہ نے شہریوں میں ہاتھ دھونے کی آگاہی مہم کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر پانی کے سما وار لگا دیے۔ واسا کے منیجر آپریشن میاں شاہد علی اور آصف خان کے مطابق واسا کے سی ای او محمد شیدا نے شہر کا دورہ کیا۔ شہریوں سے کہا کہ شہر میں گھومنے کے دوران وہ کم از کم صابن سے دس سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں۔ ان کے مطابق شہر میں دو سو کے قریب سما وار لگائے گئے ہیں۔ تمام کے ساتھ جراثیم کش صابن رکھے گئے ہیں۔ اس مہم کا مقصد کرونا وائرس سے بچنے کے لئے لوگوں میں باربار ہاتھ دھونے کے عمل کی آگاہی دینی ہے تاکہ لوگ کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔