Swat

وکلا ہڑتال، آج نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)    خیبر پختون خواہ بار کونسل آج ہفتہ کو چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی جگہ پنجاب سے جونیئر ججوں کو سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے تعیناتی کے خلاف آج نئے لائحہ عمل کا اعلان کرے گا۔ بار کونسل کے ممبر محمد سعید ایڈوکیٹ نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ آج ہفتہ کو پشاور میں خیبر بار کونسل کے جنرل کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں آئیدہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ملاکنڈ ڈویژن کے9 اضلاع میں اس فیصلے کے خلاف ہفتہ کو بھی وکلا نے ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں