Swat

سوات، کرونا وائرس کا خطرہ، شہر میں جزوی لاک ڈاؤن

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر انتظامیہ نے جزوی لاک ڈاؤن کردیا۔ فارمیسی، کریانہ سٹور، بیکری، آٹا چکی، تندور، پٹرول پمپ، چکن گوشت، سبزی اور فروٹ کی دکانوں کے علاوہ با قی تمام کو 24 مارچ صبح نو بجے تک بند کردیا گیا۔ پولیس اور انتظامیہ نے شہر میں گشت کرکے باقی کھولی گئی دکانوں کو بند کیا۔ شہر کی سڑکوں پر پولیس اور فوج نے فلیگ مارچ کیا اور لاوڈ سپیکر کے ذریعے لوگوں کو احتیا طی تدا بیر سے آگاہ کیا۔ لوگوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری باہر نکلنے سے منع کیا، لیکن اس کے باوجود بھی بازاروں میں لوگ موجود تھے۔ شہر میں لوگوں کے گھروں سے نہ نکلنے کے بعد ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی۔ مینگورہ شہر سمیت سوات کے دیگر علاقوں میں خوف کا سماں ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔