Swat

سوات، کرونا کے تدارک کے پیشِ نظر جمعہ کے روز بھی لاک ڈاؤن رہا

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں کرونا وائرس کے تدارک کے پیشِ نظر جمعہ کے روز بھی لاک ڈاؤن رہا۔ صرف مخصوص دکانیں،میڈیکل سٹور اور گوشت کی دکانیں کھلی رہیں۔ تمام تجارتی اور کاروباری مراکز بند رہے۔ لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایات جاری کی جاتی رہیں۔ نمازِ جمعہ کے اجتماعات میں لوگوں کی حاضری عام معمول سے کم رہی، تاہم بعض مقامات پر لوگوں کی جانب سے آمدورفت اور گاڑی چلانے کے دوران پولیس اور لوگوں میں بحث وتکرار جاری رہی۔ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے 127افراد کو چالان کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں