Swat

سوات، تھیلی سیمیا کے مریضوں کے لیے جمع شدہ خون کے عطیات ختم

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں تھیلی سیمیا کے مریضوں کے لئے جمع کیے گئے خون کے عطیات ختم ہوگئے۔ اس مرض میں مبتلا بچوں کو مفت خون فراہم کرنے والے خیراتی ادارے الفجر فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے خون کے عطیات ختم ہوگئے ہیں جس کے لئے آج جمعہ کو مکان باغ چوک میں خون کے عطیات جمع کئے جائیں گے۔ انتظامیہ کے مطابق نمازِ جمعہ کے بعد خون کے عطیات حکومتی ہدایات کے مطابق جمع کیے جائیں گے۔ پا نچ یا پانچ سے زیادہ افراد ایک جگہ جمع نہیں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں