سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی، پولیس کے کپڑے پھاڑنے اور دفعہ144کی خلاف ورزی پر پولیس نے چیئرمین ڈیڈک اور ایم پی اے فضل حکیم کے بھتیجے اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ چیئرمین ڈیڈک کے بھتیجے اور انجمنِ قصابان سوات کے صدر حاجی خان طوطی کے بیٹے عبدالعزیز اور ان کے ساتھی وقاص نے مکان باغ میں پولیس ناکے پر روکنے پر پولیس اہلکار لائق زادہ پر حملہ کیا، گالی گلوچ کی اور پولیس کی وردی پھاڑ دی جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ ان کے خلاف دفعہ 506,500,186,189,188,353 کے تحت درج کی۔
Swat
