Swat

مٹہ،چور کی دیدہ دلیری، خواتین کو اپنی ہی گاڑی سے اُتار کر گاڑی سمیت فرار

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  مٹہ میں ایک شخص نے گاڑی سے خواتین کو اتار کر گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ ڈی ایس پی مٹہ پیر زر بادشاہ کے مطابق ذاکر نے پولیس میں رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی گاڑی میں خواتین اور بچوں کے ساتھ ڈاکٹر سے نمبر لینے آیا تھا۔ بازر میں گاڑی کھڑی کی جس میں چابی اور بچے موجود تھے۔ ان کے مطابق وہ ڈاکٹر سے نمبر لینے گئے اور واپس آئے تو خواتین نے بتایا کہ ایک شخص ان کو موٹر کار سے زبردستی اتار کر گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔ ڈی ایس پی کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک پہاڑی علاقہ بنگلہ سے گاڑی برآمد کی۔ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔