Swat

سوات، پیرامیڈیکس کا حکومت سے خصوصی پیکیج کا مطالبہ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے پیرامیڈیکس نے خصوصی پیکیج کا مطالبہ کر دیا۔ ڈاکٹروں کی طرح پیرامیڈیکس کے لیے بھی اضافی تنخواہ اور دیگر مراعات کی منظوری دی جائے۔ اس سلسلے میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن سیدو ٹیچنگ ہسپتال کی کابینہ کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر میاں گل علیم اور جنرل سیکرٹری فضل غفار کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام اور خصوصاً سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال کے پیرا میڈیکل اور تمام ہیلتھ سٹاف کو کرونا وائرس کی اس ہنگامی صورتحال میں ان کے دلیرانہ کردار اور اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے بلا خوف و خطر اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔