سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہاہے کہ حکومت کی غفلت اور غلط لائحہ عمل کی وجہ سے کرونا کیسوں میں روزبروز اضافہ ہورہاہے۔ جب یہ وبا (بیماری) نہیں پھیلی تھی، تو حکومتی انتظامیہ نے لاک ڈ اؤن میں سختی کر رکھی تھی۔ اب جب کرونا وبا صوبے کے تمام اضلاع میں پھیل چکی ہے، تو حکومت نے لاک ڈاؤن عملاً ختم کر دیاہے۔ غریبوں اور مستحقین کی بیرونی امدادکوحکمران جماعت اپنی پارٹی ورکروں میں تقسیم کرکے اپنی سیاست چمکا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے غریب،مستحقین اور غریب سفید پوش طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے المرکز الاسلامی سنگوٹہ سوات میں جماعت اسلامی سوات کی ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے میں کنفیوز نظر آرہی ہے۔کرونا وائرس خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ سب سے زیادہ اموات بھی ہور ہی ہیں، جوکہ صوبائی حکومت کی نا اہلی کا بین ثبوت ہے۔
Swat
