Swat

مٹہ پولیس کی کارروائی، کارلفٹر گروہ کے ارکان گرفتار

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں مٹہ پولیس نے کارلفٹر گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی مٹہ پیر زربادشاہ کے مطابق گذشتہ روز چپریال کے رہائشی ذاکر نے اپنی موٹر کار این سی پی نمبر AE4591 میں گھر کی خاتون کو مقامی اسپتال لانے کے بعد پارکنگ میں کھڑی کرکے دوائی لارہاتھا کہ ایسے میں ملزمان عبدالرحمان اور رشید احمدساکنان شیرپلم اور اکرام الدین سکنہ گورڑہ نے خواتین کو گاڑی سے اترواکر گاڑی لے کر فرار ہوگئے تھے جس پر پولیس نے تعاقب کیا، تو ملزمان نے پہاڑی میں گاڑی چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تینوں کار چورگروہ کے ارکان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔