Swat

رحیم آباد، مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے لاکھوں روپے کا نقصان

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     مینگورہ کے علاقہ رحیم آباد میں مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا۔ رحیم آباد کے محلہ اسلام آباد میں شمس الرحمان ولد مشرف خان کے مکان پر شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرگئی جس سے پورا مکان پانی پانی ہوگیا۔ نتیجتاً گھریلو سامان اور فرنیچر تباہ ہوگیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور مکان سے پانی کو باہر نکال کر سامان بھی محفوظ کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔