Swat

سیج بنڑ،سابق امن کمیٹی کے ممبر کی خود پر فائرنگ، پولیس نے بے نقاب کردیا

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     سوات کے علاقے سیج بنڑ میں سابق امن کمیٹی کے ممبر نے خود پر فائرنگ کی اور اسے حملہ ظاہر کیا جسے پولیس نے بے نقاب کردیا۔ ڈی ایس پی مٹہ پیرزربادشاہ کے مطابق نواحی علاقے سیج بنڑ میں سابق امن کمیٹی کے رکن زاہد حسین ولد محمد شیرین پر فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا اور اس کے رچائے ہوئے ڈرامے کو بے نقاب کرکے گرفتار کرلیا۔ملزم نے مخالف کو پھنسانے کے لئے خود پر فائرنگ کرواکر ڈراما رچایا لیکن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔