Swat

شین، کارسواروں کی فائرنگ سے راہ چلتے 2 افراد زخمی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)      سوات کے علاقے شین میں کارسواروں کی فائرنگ سے راہ چلتے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ عمر رحیم خان کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے نواحی علاقے شین میں بارگین روڈ پر کار سوار وں نے راہ چلتے ایوب ولد جان شیر اور احمد ولد اخترنواب پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال خوازہ خیلہ اور بعدازاں سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان جائے واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ مجروحین کی جانب سے کسی قسم کی دعویداری نہیں کی جارہی، تاہم خوازہ خیلہ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔