Swat

سوات میں طوفانی بارش، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، گھروں میں پانی داخل

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)     مینگورہ شہر سمیت سوات کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارش سے نالے ندیاں ابل پڑیں اور پانی گھروں میں داخل ہوا۔ہفتہ کو شام 6بجے کے قریب طوفانی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو رات گئے تک جاری رہا۔ طوفانی بارش کی وجہ سے بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ ہوگئے۔ مینگورہ میں حاجی بابا،سیدو شریف، امانکوٹ، اسٹیڈیم روڈ اور رحیم اباد کی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں اور ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا۔ مختلف علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوا جس کی وجہ سے لوگ افطاری کے وقت گھروں سے پانی نکال رہے تھے۔ رات ہونے کی وجہ سے نقصانات کا درست اندازہ انتظامیہ نہ لگا سکی۔ محکمہ موسمیات نے سوات میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں