سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا وائرس سے مزید 7 افرادمتاثر ہوگئے۔ سات افراد نے وائرس کو شکست دی اور صحت یاب ہوگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق سوات میں مزید سات افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ متاثرہ افراد میں سے ایک کا تعلق رنگ محلہ، دو کا تعلق کوٹہ،ایک کا بریکوٹ،ایک کا منگلور،ایک کا شالپین خوازہ خیلہ اورایک کا تعلق شاہدرہ مینگورہ سے ہے،جس کے بعد تعداد بڑھ کر222ہوگئی ہے۔ اسی طرح گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد اب تک کے صحت یاب ہونے والے افرادکی تعداد63ہوگئی ہے۔ اب تک 14افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 145افراد اسپتالوں اور گھروں میں زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق سوات میں اب تک 1330 مریضوں کے نمونے لے کر ٹیسٹ کے لئے بھجوائے گئے جن میں سے 924 افراد کے کورونا ٹیسٹ نیگٹو آئے ہیں اور اس وقت 184مریضوں کے ٹیسٹ آنے کا انتظار ہے۔سیدو ٹیچنگ اسپتال سوات کے ترجمان کے مطابق اسپتال میں کرونا سے متاثرہ 9 مریض داخل ہیں جن میں سے3 مریض آئسولیشن وارڈاور6مریض کروناکے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 نئے مریض اسپتال میں داخل کئے گئے ہیں۔
Swat
