Swat

گجر بنڑ، جنگل سے مسخ شدہ لاش برآمد

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)     سوات کے علاقے گجر بنڑ میں مسخ شدہ لاش ملی ہے،جسے پولیس نے قبضے میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ ڈی ایس پی مٹہ سرکل پیرزربادشاہ کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال کے موضع گجر بنڑ کے جنگل سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جوکہ ایک سال پرانی بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش بری طرح مسخ ہونے کے باعث شناخت کے قابل نہیں ہے، جس کے پاس سے ایک شناختی کارڈ بھی ملا ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے جس کے نمونے ڈی این اے کے لئے بھجوائے جائیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔