Swat

سوات، خاتون کا اقدام خودکشی،چھری کے وار سے ایک شخص زخمی

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)     سوات میں خاتون نے اقدام خودکشی کرلیا۔ چھری کے وار سے ایک شخص شدیدزخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال میں اٹھارہ سالہ شادی شدہ خاتون مسماۃ(ش) نے مبینہ طور پرگھر میں موجود زہریلی دواکھا کر خودکشی کی کوشش کی، جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال مٹہ اور بعدازاں سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب تحصیل مٹہ ہی کے علاقے اشاڑے میں ملزم رفیع اللہ نے چھری کے وار کرکے حیدرعلی کو شدیدزخمی کردیا، جسے فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے دونوں واقعات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔