Swat

وادیِ کوکارئی کا علاقہ کچرہ گھر میں تبدیل ہو گیا

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)     مینگورہ شہر کے پہلو میں واقع کوکاری کا علاقہ کچرہ گھر میں تبدیل ہو گیا ہے جہاں پربد بو اورتعفن کے ڈھیر لگے ہیں۔ گندگی اور غلاظت سے میدان، سڑکیں اور یہاں تک کہ گلی کوچے بھر گئے ہیں۔ علاقے کے چالیس ہزار مکینوں کا سانس لینا مشکل ہو گیا ہے۔تنظیم”خپل کلی وال“ کوکائی صفائی کمیٹی کے ممبران نے اس صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے گاوں کے کئی گلی کوچوں کا دورہ کیا۔ جہاں جگہ جگہ غلاظت کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں۔ اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ پھلوں کے باغات پرزرعی ادویات کے بے تحاشا سپرے سے بھی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے کئی اقسام کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔تنظیم نے علاقے کے ایم پی اے اور انتظامیہ سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ وادیِ کوکارئی کی پھیلتی آبادی کے پیش نظر شہری خدمات کی فراہمی کے ادارے کو توسیع دے کر ابتدائی طور پر یہاں کیمپ آفس قائم کریں اور ایک گاڑی کوکچرا ٹھکانے لگانے کے لئے مختص کریں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔