Swat

سوات، واپڈا ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

سوات     (باخبر سوات ڈاٹ کام)      سوات میں واپڈا ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے اپنے خطاب میں زونل چیئرمین عمرعلی باچا، ڈویژنل چیئرمین رفیع اللہ خان اوردیگر نے کہاکہ اس وقت کورونا کی وجہ سے لوگ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، مگر اس کے باوجود بھی واپڈاملازمین فرائض انجادم دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کے سبب ہمیں بھی مشکلات درپیش ہیں۔ لہٰذا حکومت اس حوالے سے واپڈا ملازمین کو سہولیات فراہم کرنے سمیت آف ڈے ویجز اورٹی اے بلز کی فوری ادائیگی یقینی بنائے۔ ساتھ ساتھ محکمہ میں ملازمین کی کمی کو پورا کرنے کے لیے نئی بھرتیاں بھی عمل میں لائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔