Swat

رمضان المبارک میں بازاروں کی کڑی نگرانی کی جائے، ڈی سی سوات

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)      ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں اور دوسرے انتظامی عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران اپنے اپنے علاقوں کے بازاروں کے دکان داروں پر کڑی نظر رکھیں، تاکہ مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور غیر معیاری اشیائے خورو نوش کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے تمام دکانداروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے لیے جاری کردہ ہدایات، ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور ماسک، دستانوں اور سینیٹائزر کے استعمال پر فوری عمل کریں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ضروریات زندگی کے لیے بازاروں میں آتے وقت احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں، تاکہ اپنی زندگی کی حفاظت ممکن بناسکیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔