Swat

رمضان میں حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، ڈی سی سوات

سوات     (باخبر سوات ڈاٹ کام)     ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں،سب ڈویژنل پولیس آفیسرز اور دوسرے انتظامی عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران اپنے اپنے علاقوں کے بازاروں میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز اور ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور دکانداروں کو سوشل ڈسٹنس، ماسک کے استعمال اور دوسری ہدایات کے مطابق دکانوں پر کام کرنے اور بروز جمعہ ہفتہ اور اتوار کو تمام غیر ضروری دکانیں بند کرنے کے احکامات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں اور سب ڈویژنل پولیس آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ جو بھی دکان دار سرکاری جاری کردہ ہدایات کی مخالفت کرتا ہے۔ اس پر عمل درآمد نہیں کرتے۔ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کے خلاف کسی بھی قانونی کارروائی سے دریغ نہ کریں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔