سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ممتاز قوم پرست، مزدور رہنما کامریڈ سلطان الرحمان انتقال کر گئے۔ وہ زندگی کے آخری ایام تک دن میں مزدوروں کے حقوق اور قوم پرستی کے لئے جدو جہد کرتے تھے اور سہ پہر کے بعد گرین چوک مینگورہ میں ریڑھی لگا کر کھیر فروخت کرتے تھے، جو ان کا ذریعہ معاش تھا۔ کامریڈ سلطان الرحمان کے قریب رہنے والے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ وہ بڑے درجے کے عالم و فاضل تھے اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر نظر رکھنے کے ساتھ پوری زندگی خود مزدوری کی اور مزدوروں کے لئے آواز اٹھاتے رہے۔ ان کی نمازِ جنازہ بدھ کو بلوگرام میں ادا کی گئی اور بعد میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
Swat
