سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو نے سوات میں آٹے بحران اور فلور ملوں کے لیے گندم کوٹہ کی کمی کو موجودہ مرکزی اور صوبائی حکومت کی ناکامی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں لوگ دیگر کام کاج چھوڑکر آٹے کی تلاش میں سرگرداں پھرتے نظرآرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گندم کوٹہ کی کمی سے آٹے کا بحران پیداہونے کا خدشہ ہے۔اس کے نرخوں میں بھی مسلسل اضافہ ہورہاہے جو ایک قابل افسوس امر اورحکومت کے لیے شرم کا مقام ہے۔
Swat
