Swat

گبرال کالام میں دو فریقین میں فائرنگ، ایک جاں بحق،2زخمی

سوات      (باخبر سوات ڈاٹ کام)     کالام کے علاقے گجرگبرال میں پن بجلی گھرکے پانی کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2افرادزخمی ہوگئے،ایس ایچ او کالام کے مطابق وادی کالام کے بالائی علاقے گجرگبرال میں ملزمان صنوبر ولداسحاق، معصوم خان ولدالرم خان اور افضل ولدمسافرشاہ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عادل ولد قیصر موقع پر جاں بحق ہوگیا اور قیصر اورملنگ زخمی ہوگئے فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے پولیس نے ایک ملزم معصوم خان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں