سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ سوات اور ٹرانسپورٹروں کے درمیان ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں بین الاضلاع اور اندرونِ ضلع گاڑیوں کی آمدورفت شروع کر نے سے متعلق احکامات پر غورکیا گیا۔ اجلاس میں حکومت کی طرف سے ضلعوں کے اندر اور ضلعوں سے باہر ٹرانسپورٹ کی شروعات کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات نامہ SOPs پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ایس او پی سے متعلق مقامی ٹرانسپورٹروں کو آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ٹرانسپورٹرز اور ضلعی انتظامیہ ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی، تاکہ کرونا سے متعلق حکومت کے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد یقینی ہو سکے۔ ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے درمیان اس حوالے سے ایک تحریری معاہدہ بھی ہوا۔
Swat
