Swat

کرونا سے لڑنے والے طبی عملہ کو خصوصی پیکیج دیا جائے، پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن

سوات      (باخبر سوات ڈاٹ کام)       پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن سیدو ٹیچنگ ہسپتال نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے پیرامیڈیکس کے تحفظ کے لیے سیفٹی کٹس اور دیگر حفاظتی سامان مہیا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اس سلسلے میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن سیدوٹیچنگ ہسپتال کے کیبنٹ ممبرز کاایک ہنگامی اجلاس زیرِصدارت صدر میاں گل علیم منعقد ہوا جس میں کیبنٹ کے تمام ممبرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی اوروفاقی حکومت سے مطالبہ بھی کیاگیا کہ فرنٹ لائن پر کرونا کے خلاف لڑنے والے ان مجاہدوں کے کے تحفظ کے لیے تمام ضروری یونیفارم اور دیگر سامان وافرمقدار میں مہیاکیاجائے۔ اس دوران تمام سٹاف کے لیے ان کی بنیادی تنخواہوں کے برابر اضافی تنخواہوں کی منظوری اورخصوصی رسک الاؤنس کی منظوری دی جائے۔ اس دوران کورونا سے لڑتے ہوئے تمام سٹاف کے لیے شہدا پیکیج کانوٹیفکیشن کیاجائے اورنئی بھرتی شدہ پیرامیڈیکس کی بندتنخواہیں فوراً کھول دی جائیں۔ پیرامیڈیکل سٹاف کی ری سٹرکچرنگ، اَپ گریڈیشن کے نوٹیفکیشن پرفوری عمل کیاجائے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں