سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ نیازی سرکار کا اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ دہشت گردانہ رویہ قابل مذمت ہے۔ بیرونِ ممالک پاکستانیوں سے چندہ مانگنے والوں نے ان کے ساتھ دہشت گردوں سے بھی بدتر سلوک اختیارکیاہے۔ نیازی سرکار کے ساتھ شعور نہیں بس وہ صرف تصورہی کرتی ہے۔ لاک ڈاؤن اور کرونا کے حوالے سے حکمران تذبذب کاشکارہے۔ پوری قوم کو امتحان میں ڈال دیاہے۔ ان کے ساتھ کوئی پروگرام نہیں۔ سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں پر عرصہئ حیات تنگ کردیاہے۔ ان لوگوں سے چندہ مانگنے والے آج ان کے خلاف ہوگئے ہیں اور آج وہ لوگ مشکل میں ہیں، تو نیازی ان کی مدد کے بجائے ان سے مزید چندے مانگ رہے ہیں۔
Swat
