Swat

ضلع باجوڑ کے قبائلی مشران کی محمد اعجاز خان سے سیدو شریف میں ملاقات

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)     ضلع باجوڑ کے مختلف قبائلی مشران نے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان سے ان کے دفترسیدو شریف میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باجوڑ میں درپیش مسائل پر روشنی ڈالی گئی۔ علاقہ مشران نے ڈی آئی جی محمد اعجاز سے اپیل کی کہ باجوڑ میں تھانوں اور سب ڈویژن کی تعداد کم ہے، اسے بڑھایا جائے۔ لیویز اور پولیس میں بھرتیاں شروع کریں۔ بھرتی میں باجوڑ کے مقامی لوگوں کو بھی بھرتی کیا جائے۔ آر پی او محمد اعجاز خان نے علاقہ کے مشران کو یقین دہانی کرائی کہ ضلع باجوڑ میں ان کے مسائل کو حل کیا جائیگا۔ علاقہ مشران اور پولیس مل کر اس ضلع میں پائیدار امن قائم کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔