سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں 200 سے زائد پٹرول پمپس میں پٹرول ناپید ہوگیا۔ پٹرول پمپ مالکان کے مطابق حکومت کی جانب سے صرف سرکاری کمپنی سے پٹرول خریدنے کا کہا جارہا ہے، جبکہ سرکاری کمپنی کے پاس تیل کا ذخیرہ ختم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دوسری جانب نجی کمپنیوں کو تیل کی فراہمی کی اجازت نہیں دی جارہی جس کی بناپر اس وقت ملک بھر کی طرح سوات میں بھی پٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ سوات کے دوسو سے زائد پٹرول پمپ بند ہوگئے ہیں۔ پٹرول ناپید ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کا پہیہ بھی رک گیا ہے۔ لوگ پٹرول کے حصول کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
