Swat

ایک ہی روز سوات پولیس کے تین اہلکار انتقال کرگئے

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات پولیس کے تین اہلکار ایک ہی روز میں انتقال کرگئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ مینگورہ میں تعینات جوان سال سپاہی فضل واحد ساکن نویکلے مینگورہ بیماری کی وجہ سے چھٹی پر تھا۔ تین جون بدھ کو ان کی چھٹی ختم ہونے والی تھی کہ چھٹی ختم ہونے والے دن انتقال کرگئے۔ پولیس ٹریننگ سکول سوات میں تعینات اہلکار نواب گل ساکن شیر گڑھ کو سکول میں دل کا دورہ پڑا جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ مینگورہ شہر کے تھانہ رحیم آباد میں تعینات پولیس اہلکار(ایکس آرمی) محمد یوسف ساکن تلاش دیر لوئر بھی بیماری کی وجہ سے چھٹی پرتھے کہ بدھ کو وہ بھی انتقال کرگئے۔ اس طرح سوات پولیس میں تعینات تین اہلکار ایک ہی روز انتقال کر گئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں