Swat

سوات، پٹرول نایاب، فی لیٹر 156 روپے فروخت ہونے لگا

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سوات میں بھی پٹرول نایاب ہوگیا۔ لوگ پٹرول کے حصول کے لئے در درکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب پٹرول کی قلت ہوتے ہی بعض منافع خوروں نے عوام کو لوٹنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا۔ ذخیرہ کیا جانے والا پٹرول اب مہنگے داموں اور بلیک پر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ فی لیٹر 120 روپے سے 156 تک میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ مجبور و بے کس لوگ مہنگے داموں بھی پٹرول خریدنے پر مجبور ہیں۔جن پٹرول پمپس میں ہائی اکٹین پٹرول فروخت ہورہا ہے، مالکان اور انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ عام پٹرول نہیں بلکہ اعلیٰ کوالٹی کا پٹرول ہے جس کی قیمت زیادہ ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔