Swat

سوات،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید تین افراد کورونا سے جاں بحق،60 متاثر

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں کوروناوائرس کے پھیلنے میں مزید تیزی آگئی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تین افراد جاں بحق اور مزید60افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق سوات میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1115 ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد415 ہوگئی۔ سوات میں بدھ کو مثبت ریٹ 24.9 فیصد، منفی ریٹ 61 فیصد اور صحت یابی کا ریٹ 37 فیصد رہا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔