Swat

اسسٹنٹ پروفیسر امداد اللہ خان نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     یونیورسٹی آف سوات کے شعبہ انگریزی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر امداد اللہ خان نے نیوزی لینڈ میں اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کرکے پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔ اُنہوں نے یونیورسٹی آف آکلینڈ نیوزی لینڈ سے پروفیسر مارٹن ایسٹ اور لویزہ بکنگم کی نگرانی میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔ ان کے مقالے کا موضوع   ”انگریزی زبان کے طالب علموں کی شناخت اور اس کا  پشتو اور اردو زبانوں سے تعلق“ کے بارے میں ہے۔ ڈاکٹر امداد اللہ خان کا تعلق سوات کے علاقے تندوڈاگ سے ہے۔ ایک تعلیمی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد اُنہوں نے یونیورسٹی آف سوات میں اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لی ہیں۔ اس کامیابی پر یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان اور شعبہ انگریزی کے اساتذہ اور طالب علموں کے علاوہ تمام فیکلٹی اور سٹاف ممبران نے اُن کو مبارک باد دی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں