سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ چاتوڑیا میں سہ منزلہ مکان میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ مالکِ مکان بخت زادہ ولد مہمند کے مطابق گھر کے ایک حصہ میں اچانک آگ لگ گئی، جس نے گھر کے باقی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مالکِ مکان کے مطابق گھر میں طلائی زیورات، نقد رقم اور قیمتی سامان سب جل کر خاکستر ہوگیا، جس کی وجہ سے ان کے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ آگ نے مویشی خانہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے وہاں موجود مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی مگر تیز آگ کو بالٹیوں کا پانی قابو نہ کرسکا۔
Swat
