Swat

مینگورہ،گھر میں فائرنگ سے ساس اور داماد زخمی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    مینگورہ میں گھر کے اندر فائرنگ سے ساس اور داماد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سعید ساکن کوزہ بانڈئی میکے آئی اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لئے ان کے گھر محلہ ملکانان مینگورہ آیا تھا۔ جہاں ان کی اہلیہ اور ساس سے بات چیت چل رہی تھی کہ اس دوران ان کے ایک رشتہ دار طاہر ساکن مردان نے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کی۔فائرنگ سے سعید اور ان کی ساس مسماۃ(گ ن) زخمی ہوگئیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔