Swat

پولیس کی کارروائی، مرغیوں کی لڑائی پر قمارباز گرفتار

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    مینگورہ پولیس نے مرغیوں کی لڑائی پر قمار بازی کرنے والے24قمار بازوں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم اور مرغیوں کو برآمد کرلیا۔ ڈی ایس پی سٹی دیدار غنی اور ایس ایچ او انور خان نے ایک اطلاع پر حاجی بابا چوک میں قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مارا۔ جہاں قمار باز مرغیوں کی لڑائی پر قمار بازی کر رہے تھے۔ پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے قمار بازی میں ملوث سلمان، کاشف، حمید اللہ، بلال، شیر علی، عدنان، فرمان، عرفان، جمال ناصر، غونچہ گل، فضل رحیم، سلطان آیاز، طارق جمیل، حسین، نوید، اجمیر، محمد یوسف، احسان اللہ، عمران، عمر ڈھیر، سلیم جاوید،فضل خالق کو گرفتار کرکے قمار بازی میں استعمال ہونے والی9عدد دیسی مرغیاں اور داؤ پر لگے لاکھوں روپے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔