Swat

سڑکوں پر نکلنے کا وقت ہوا چاہتا ہے، امیر جماعت اسلامی سوات محمد امین

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  جماعت اسلامی ضلع سوات نے جمعرات 11 جون کو اورسیز پاکستانیوں کی واپسی، پٹرول، آٹے کی قلت اور دیگر عوامی مسائل کے لیے دھرنے اور پُرامن احتجاج کا اعلان کردیا۔ جماعت کے ضلعی امیر محمد امین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جس طرح مقامی لوگوں کیلئے مسائل پیدا ہوئے ہیں، اسی طرح اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی مشکلات نے سراٹھاکر ان کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ اس وقت ملک سے باہر موجود پاکستانی شدید مشکلات اور کرب سے دوچار ہیں، جس کے باعث ان میں سے بیشتر مختلف امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ڈھیر سارے افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں جن کی میتیں لانے کے لیے تاحال کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے گئے ہیں، جس کے خلاف جمعرات کو صبح دس بجے نشاط چوک مینگورہ میں اس تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ پُرامن احتجاج کریں گے اوردھرنا دیں گے جس میں ایس او پیز کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔