Swat

حکومت نے رویہ تبدیل نہ کیا، تو دمام دم مست قلندر ہوگا، پختونخوا میپ سوات

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   پختون خوا ملی عوامی پا رٹی تحصیل خوازہ خیلہ کے عہدیداران باچا گل، میاں گل سید، ابن امین یو سفزئی، خورشید خان، عبدالستارخان، محبوب میاں اور ناصرعلی خان نے کہا کہ بیرونی ممالک میں پھنسے ہوئے مسافروں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت عملی اقدامات اٹھاکر تمام مسافروں کی واپسی یقینی بنایاجائے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ ایمرجنسی حالات میں حکومت کی پالیسیاں ناکام نظرآرہی ہے۔ حکومت عوام کے ساتھ عجیب مذاق کررہی ہے۔  حکمرانوں کی تاریخ جھوٹ سے بھری پڑی ہے۔ حکومت نے موجودہ حالات میں عوام کے ساتھ کوئی خیرخواہی نہیں دکھائی، جبکہ الٹا عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ اگر حکومت نے رویہ تبدیل نہیں کیا، تو پختونخوا ملی عوامی پارٹی شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔