سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے لنڈیکس میں پٹرول پمپ میں تیل کے لئے لائے جانے والے ٹپکے (پلاسٹک سے بنا گیلن نما برتن) میں تیزاب کو پانی سمجھ کرپھینکنے سے 2 افراد جھلس کرزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق عطاء الرحمان ولدحبیب الرحمان ساکن لنڈیکس ٹپکا لے کر پمپ آگیا۔اس دوران ٹپکے میں موجودتیزاب کو پانی سمجھ کر اس نے پھینکا جس کے نتیجے میں سامنے موجود دوافرادرشیداحمدولدنیک عمل اور شاہ حسین ولدعمررحمان جھلس کرزخمی ہوگئے۔انہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال خوازہ خیلہ منتقل کردیاگیا۔
Swat
