Swat

سوات، پٹرول کی قلت سنگین ہوگئی، کاروبارِ زندگی معطل ہونے کے قریب

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں پٹرول کی قلت مزید سنگین ہوگئی۔ پٹرول نہ ملنے کی وجہ سے پہیہ رُک گیا اور اکثر کاروبارِ زندگی معطل ہوگیا۔ بدھ کو بھی سوات بھر میں پٹرول کی شدید قلت رہی، جس کی وجہ سے پٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کا پہیہ رک گیا۔ یوں ضروری چیزوں کی سپلائی بند ہوگئی۔ اکثر میڈیکل سٹوروں کو ادویہ اور جنرل سٹورز کو بھی سامان کی سپلائی نہ ہوسکی۔ انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ بھی معمول سے بہت زیادہ کم رہا۔ سی این جی والی گاڑیاں من مانے کرایے وصول کرتے رہے۔ پٹرول کی قلت کے باعث شاہراؤں پر ٹریفک انتہائی کم رہی۔ بدھ کو بھی لوگ پٹرول کے حصول کے لئے شہر کے پٹرول پمپوں پر جاتے رہے اور مایوس ہوکر واپس ہوتے رہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔