سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں پٹرول کی قلت اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے مینگورہ شہر اور دیگر علاقوں میں ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی۔ ہفتہ کو بھی سوات میں پٹرول کی شدید قلت رہی۔ ہفتہ وار دو روزہ لاک ڈاؤن کے پہلے روز ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی۔ پبلک ٹرانسپورٹ بھی فیول نہ ہونے کی وجہ سے بند رہی جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
