Swat

ملوک آباد، گیس سلنڈر پھٹنے سے چار افراد جھلس گئے

سوات     (باخبر سوات ڈاٹ کام)   مینگورہ کے محلہ ملوک آباد میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔آگ سے خواتین سمیت چار افراد جھلس گئے۔ پولیس کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے فضل غفار کے گھر میں آگ لگ گئی،جس سے فضل غفار ان کی اہلیہ، عمران اور ان کی اہلیہ جھلس گئیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دونوں خواتین کو تشویشناک حالت میں پشاور کے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکتے ہوئے بجھا دیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔