سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدوشریف تدریسی ہسپتال میں تعینات کلینیکل ٹیکنیشنز نومبر 2019ء سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ کلینیکل ٹیکنیشنز کی تقرری کا نوٹیفیکیشن تقرری کے تین ماہ بعد جاری ہوا تھا، لیکن سات ماہ گذرنے کے باوجود 75 کلینیکل ٹیکنیشنز کو اب تک تنخوا نہ مل سکی۔ جس کی وجہ سے وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ سیدو گروپ آف ہاسپٹلز میں 2019ء سے کام کرنے والے کلینیکل ٹیکنیشنز کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر ماہ تنخوا دینے کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے، لیکن تاحال ایک روپیہ نہیں ملا۔ا س سلسلے میں ہسپتال انتظامیہ نے رابطہ پر بتایا کہ اس سٹاف کی تنخواہ میں کوئی ٹیکنیکل مسئلہ ہے۔ ہسپتال کے ایم ایس اس سلسلے میں فنانس سے رابطے میں ہیں اور جلد یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
