Swat

سوات، پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،منشیات، اسلحہ اور جعلی کرنسی برآمد

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)     سوات میں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ اور جعلی کرنسی برآمدکرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق مٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ہدایت اللہ عرف کراچی کے قبضے سے 500 گرام چرس برآمد کی۔ ایس ایچ او چارباغ ایاز خان نے منشیات فروش تاسیر ولد صنوبر خان کے قبضے سے 159 گرام چرس برآمدکرکے گرفتار کرلیا۔ رحیم آباد پولیس نے ملزم امان اللہ ولد اختر زادہ کے قبضے سے پاکستانی جعلی کرنسی 43  ہزار روپے برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او کالام اکبر حسین نے ملزم محمد عمران ولد محمد جان کے قبضہ سے 2 عدد کلاشنکوف مع 40 عدد کارتوس برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ شموزئی پولیس نے مجر م اشتہاری فقیر تاج ولد میر شاد بیگ ساکن مسجد جنازگاہ گھڑی دولت زئی ڈاکخانہ گھڑئی کو گرفتار کرلیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔